گن پوائنٹ پرقیمتی پرندے ،نقدی و وموبائل لوٹ لئے

گن پوائنٹ پرقیمتی پرندے ،نقدی و وموبائل لوٹ لئے

اظہر عباس کے گھر سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران ساہی وال کے قریب دو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر حق نواز سے قیمتی پرندے ،نقدی و وموبائل اور مہدی شاہ سے تین نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر چالیس ہزار روپے نقدی و قیمتی موبائل چھین کر لے گئے ،جبکہ 137جنوبی کے اظہر عباس کے گھر سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر اشیاء ،66شمالی کی سجیلہ خضر کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان،کوٹمومن مارکیٹ میں نجی کارگو کمپنی سے سوا دو لاکھ روپے مالیت کا کپڑوں کا بنڈل،71شمالی سے محمد رمضان ،رکھ میانی سے نعمان حسن،موضع رادھن سے محمد عمران،واٹر سپلائی روڈ سے عبدالرحمان،فیکٹری ایریا سے شان علی کی موٹرسائیکلیں،چکڑالہ کے محمد اسلم کے زرعی رقبہ سے لاکھوں روپے مالیت کی زرعی سولر مشینری چوری کر لی گئی پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں