پنجاب بھر کی بیواؤں اور یتیم بچوں کیلئے رحمت کارڈ کی منظوری
مریم نواز شریف زبانی دعوے نہیں کرتیں کام کرتی ہیں، شازیہ بانو بٹ
سرگودھا(سٹافرپورٹر ) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب حکومت کی طرف سے رمضان نگہبان پروگرام میں 30 لاکھ افراد کو امداد چیک دینے کے بعد پنجاب بھر کی بیواؤں اور یتیم بچوں کیلئے رحمت کارڈ کی منظوری دی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یہ عظیم اقدام ہے ، مریم نواز شریف زبانی دعوے نہیں کرتیں، انہوں نے عملی طور پر پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے عظیم عملی اقدامات کر کے پوری قوم کو دکھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں لاکھوں افراد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان دستر خوانوں پر افطاری کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف قائد عوام میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق کام کر رہی ہیں، اور انشاء اﷲ پنجاب کی تعمیر و ترقی اور اس کے عوام کی خوشحالی کیلئے مزید انقلابی اقدامات کریں گی۔