نئے مستقل ماننٹ ورک مین ملازمین کو معاوضہ کی ادائیگی پر غور
نئے مستقل ماننٹ ورک مین ملازمین کو معاوضہ کی ادائیگی پر غور فنانس کمیٹی نے مالی سال کے مختلف نوعیت کے بقایاجات کی ادائیگی کی منظوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کی فنانس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ کے مالی امور اور مختلف ایجنڈا آئٹمز پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران پرماننٹ ورک مین کی نشستوں پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں کے تعین کا جائزہ لیا گیا نان لسٹڈ ملازمین کی تنخواہوں کے تعین کے لیے ایس اینڈ جی اے ڈی ڈیپارٹمنٹ کے ریگولیشن ونگ سے راے لینے کی ہدایت کی گئی۔اس کے علاوہ ٹی اے /ڈی اے ، امتحانی ڈیوٹی اور نئے مستقل ہونے والے پرماننٹ ورک مین ملازمین کو معاوضہ کی ادائیگی سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔فنانس کمیٹی نے مالی سال 2024-25 کے مختلف نوعیت کے بقایاجات کی ادائیگی کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں متعلقہ حکام نے بورڈ کے مالی معاملات، اخراجات اور ادائیگیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے اس موقع پر ہدایت کی کہ تمام مالی معاملات کو شفافیت اور قواعد و ضوابط کے مطابق بروقت نمٹایا جائے۔ تاکہ ملازمین کو ان کے واجبات کی ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔