سردار محمد عاصم شیر میکن کا کمشنر سرگودھا کے اعزاز میں افطار ڈنر

سردار محمد عاصم شیر میکن کا کمشنر  سرگودھا کے اعزاز میں افطار ڈنر

شاہ پور صدر(نامہ نگار )پارلیمانی سیکرٹری لائیوسٹاک سردار محمد عاصم شیر میکن کی جانب سے کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی ،ڈی آئی جی جیل خانہ جات سعید اللہ گوندل کے اعزاز میں اپنے آبائی قصبہ کوٹ پہلوان کی تاریخی لال حویلی میں افطار ڈنر پروقار تقریب کا انقعاد کیا گیا

تقریب میں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہپور محمد ابوبکر عبداللہ ، تحصیلدار طلعت سپرا ،کوآرڈی نیٹر پی پی 80 شاہپور سردار آصف حیات میکن ، ودیگر نے شرکت کی ، کمشنر سرگودہا شوکت علی نے لال حویلی کا معائنہ کیا اور اس کے تاریخی طرز تعمیر کو سراہا ، انہوں نے کہا کہ ایسے مقامات ہمارے لئے تاریخی ورثہ ہیں ۔سردار عاصم شیرمیکن نے بہت خوبصورت انداز میں اپنے آباء کی حویلی کو سنبھالا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں