کالاباغ میں عید خریداری اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی
کالاباغ میں عید خریداری اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی بازاروں میں رش کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا
کالاباغ (نمائندہ دنیا) عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر مین بازار کالاباغ میں عید خریداری اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے شہری بڑی تعداد میں کپڑوں، جوتوں اور دیگر عید سے متعلق اشیاء کی خریداری میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ دوسری جانب کالاباغ مین بازار میں خریداروں کا رش بڑھنے سے خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے انجمن تاجران کالاباغ کے سابق صدر چوہدری مطیع اللہ آرائیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عالمگیر خان نے ڈی پی او میانوالی وقار عظیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے ماہ رمضان کے آخری عشرہ مین بازار کالاباغ میں ٹریفک پولیس اہلکار اور لیڈی کانسٹیبل تعینات کی جائیں ۔تاکہ مرد و خواتین پُرسکون ہوکر عید کی خریداری کر سکیں۔