ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر 11 پولیس افسران کو سخت سزائیں سنائی گئیں
پولیس افسران کو ایک سال کی سروس کٹوتی کی سزا ،محکمہ پولیس میں ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈیوٹی سے غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پولیس حکام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا عمل جاری، ڈیوٹی سے غفلت پر 11 پولیس افسران کو سخت سزائیں سنا دی گئیں ، تفصیل کے مطابق سرگودھا پولیس میں خود احتسابی کے عمل کو تیز کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے افسران کے خلاف ان ایکشن، امن و امان کی صورتحال اور یومِ علی کے سلسلے میں لگائی گئی سپیشل ڈیوٹی کے دوران غیر حاضر پائے جانے والے پولیس افسران کو ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر 11 پولیس افسران کو ایک سال کی سروس کٹوتی کی سزا سنا دی گئی ہے ۔ سزا پانے والے افسران میں انسپکٹر ذیشان اسد، انسپکٹر ریاض احمد، انسپکٹر امتیاز احمد، ایس ایچ او سٹی شاہد اقبال، لیڈی سب انسپکٹر کائنات زہرہ، سب انسپکٹر اورنگزیب، TSI عاصم شیر، سب انسپکٹر امتیاز احمد، سب انسپکٹر محمد ریاض، اے ایس آئی محمد الطاف اور اے ایس آئی سکندر حیات شامل ہیں، اس موقع پر ایس پی عمران عباس چدھڑ کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈیوٹی سے غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔