سابق شوہر کا مطلقہ اہلیہ کو دوبارہ اپنانے کیلئے حلالہ کا ڈرامہ
اپنے ہی دوست کے حوالے کر کے 6ماہ تک قید میں رکھا اور زیادتی کا نشانہ بنواتا رہاعورت نے بڑی مشکل سے ملزمان سے بھاگ کر جان بچائی ،مقدمہ درج کرلیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابق شوہر نے اپنی مطلقہ اہلیہ کو دوبارہ اپنانے کے لیے حلالہ کا ڈرامہ رچایا اور اسے اپنے ہی ایک دوست کے حوالے کر کے 6ماہ تک قید میں رکھا اور زیادتی کا نشانہ بنواتا رہا،سرگودھا کے نواحی گاؤں چک نمبر 58 جنوبی کے رہائشی حسن علی نے تھانہ عطا شہید میں مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ملزم شہباز نے اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد حلالہ کروانا چاہتا ہے تاکہ اسے دوبارہ گھر بسا سکے ۔اسکے بعد ملزم نے میری ہمشیرہ کو چھ ماہ تک قید رکھا اور ملزم ممتازکے ساتھ ملکر مسلسل زنا بالجبر کرتا رہا۔ہمشیرہ نے بڑی مشکل سے ملزمان سے بھاگ کر جان بچائی اور ساری صورتحال سے بھائی کو آگاہ کیا کہ حلالہ کے نام پر اسے ہوس کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، تھانہ عطا شہید پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہباز اور ممتاز کیخلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں انہیں جلد گرفتار کرکرلیا جائے گا۔