پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کے سٹاک کی چیکنگ
کوٹ مومن(نمائندہ دنیا)پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کے سٹاک کی چیکنگ۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایات اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کی نگرانی میں میڈم رابعہ گل (انویسٹیگیشن آفیسر پیرا فورس) نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوٹ مومن کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران پٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک، سیل ریکارڈ اور دیگر متعلقہ دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیکنگ کا مقصد پٹرول اور ڈیزل کی دستیابی کو یقینی بنانا اور کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا بے ضابطگی کو روکنا تھا۔اس موقع پر پٹرول پمپ مالکان اور عملے کو ہدایت کی گئی کہ وہ حکومتی احکامات اور مقررہ نرخوں پر سختی سے عمل کریں اور عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھیں۔