میانوالی پولیس میں رویوں کی اصلاح کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
میانوالی پولیس میں رویوں کی اصلاح کی تربیتی ورکشاپ کا انعقادمقصد پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت بڑھانا،مثبت رویے کو فروغ دینا ہے
میانوالی (نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب عبدالکریم کے ویژن کے مطابق، ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میانوالی میں پولیس افسران و جوانوں کے لیے رویوں کی اصلاح (Behavioral Correction Training) کی دوسری ورکشاپ منعقد کی گئی۔اس تربیتی سیشن کا مقصد پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت بڑھانا، مثبت رویے فروغ دینا اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور بہتر انداز میں پیش آنے کی عملی تربیت فراہم کرنا تھا۔ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی اظہر سعید نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد اور بہتر تعلقات کے فروغ کے لیے رویوں میں بہتری ناگزیر ہے ، اور میانوالی پولیس اس مقصد کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے ۔