میانوالی : نشہ فروش گرفتار 3 کلو 700 گرام چرس برآمد
میانوالی (نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے تحت ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ڈی پی او صدر شیخ کاشف مسعود کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر عمران خان روکھڑی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش گرفتار کیے ۔
مخبر کی اطلاع پر شعیب خان سے 2,500 گرام اور زوہیب خان سے 1,200 گرام چرس برآمد کی گئی۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ ڈی پی او میانوالی نے اس کامیاب کاروائی پر ٹیم کو شاباش دی۔