شاہپور صدر :حفاظ کرام کو اعزازی شیلڈ اور تحائف دئیے گئے

شاہپور صدر :حفاظ کرام کو اعزازی شیلڈ اور تحائف دئیے گئے

شاہپور صدر :حفاظ کرام کو اعزازی شیلڈ اور تحائف دئیے گئے40سے زائد حفاظ کرام، آئمہ اور قاری حضرات کو شیلڈ اور تحائف دئیے گئے

شاہ پور صدر (نامہ نگار )رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قرآن پڑھنے اور سنانے والے حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی کے لیے شاہپور میں اعزازی شیلڈ اور دیگر تحائف تقسیم کیے گئے ۔ معروف بزنس مین اور منیجنگ ڈائریکٹر یوسف پرنٹنگ پریس، مہر محمد احسان نے جامع مسجد غوثیہ میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ حفاظ کرام اسلام میں بلند مقام رکھتے ہیں اور انہیں \\\"اہل اللہ\\\" اور زمین پر اللہ کی چلتی پھرتی نشانیاں کہا گیا ہے ۔گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی چالیس سے زائد حفاظ کرام، آئمہ اور قاری حضرات کو شیلڈ اور تحائف دیے گئے ۔ تقریب میں سابق ایم این اے 86 سید جاوید شاہ، سابق ایم پی اے سردار بہادر عباس میکن، سابق ایم پی اے چودھر ی افتخار حسین گوندل، تحصیلدار طلعت سپرا، ملک حق نواز جوئیہ، قاضی نعمان اصغر، سید گل محمد شاہ، مہر ایوب احمد سیال، رانا ممتاز جھمٹ، رجسٹری محرر عبدالخالق اور دیگر نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ سرگودھا میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ تراویح میں قرآن سنانے والے حفاظ کرام کی اس نوعیت کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں