ہر مسلمان کو قرآن کے ساتھ مضبوط ربط استوار کرے ،قاری محمد خورشید
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بہت خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو دنیا کی اس عارضی زندگی کو غنیمت جانتے ہوئے آخرت کا سامان بنالیتے ۔
ان خیالات کا اظہار جامع مسجد اقصیٰ گلشن جمال میں تکمیل قرآن کے موقع پر درس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد خورشید نے کیا اور کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے نبی ﷺ کی سیرت ہی قرآن کریم کی عملی تفسیر کی شکل میں ہمارے سامنے موجود ہے ،اس لئے ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ قرآن کے ساتھ مضبوط ربط استوار کرے۔کرنے کے ساتھ ساتھ احادیث مبارکہ سے بھی رجوع کرئے تاکہ اسے حقیقی راہنمائی میسر آسکے ۔