کندیاں نیازی سٹریٹ سیوریج کا گندا پانی اذیت بن گیا
کندیاں نیازی سٹریٹ سیوریج کا گندا پانی اذیت بن گیاگندا پانی نہ صرف بدبو پھیلا رہا‘بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھا رہا
کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں نیازی سٹریٹ سیوریج کے کھڑے گندے بدبودار پانی کی وجہ سے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی علاقہ مکین اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں گلیوں میں جمع کوڑا کرکٹ اور کھڑا گندا پانی نہ صرف بدبو پھیلا رہا ہے بلکہ مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھا رہا ہے ۔اہلیانِ محلہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس مسئلے کے حل کے لیے متعدد بار میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ اور متعلقہ افسران کو درخواستیں دیں مگر تاحال کوئی عملی اقدام دیکھنے میں نہیں آ رہا شہریوں کے مطابق انتظامیہ کی مسلسل غفلت کے باعث مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔مقامی رہائشیوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا نیازی سٹریٹ تحصیل پپلاں کا حصہ نہیں اور کیا یہاں کے مکین بنیادی سہولیات کے حق دار نہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر ذمہ دار ادارے عوامی مسائل حل نہیں کریں گے تو شہری آخر کس سے رجوع کریں۔ اہلیانِ علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر صفائی اور نکاسی آب کے مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے ۔