شہر میں اکھاڑ پچھاڑ کے باعث تاجروں کیلئے مشکلات
شہر میں اکھاڑ پچھاڑ کے باعث تاجروں کیلئے مشکلات خریداروں نے اکھاڑ پچھاڑ کے وجہ سے بازاروں کا رخ کرنا کم کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہو چکا ہے اور شہر میں سیوریج پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پائپ ڈالے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں اکھاڑ پچھاڑ کے باعث جہاں تاجروں کے لیے مشکلات بڑھی ہیں وہاں پر خریداروں نے اکھاڑ پچھاڑ کے وجہ سے بازاروں کا رخ کرنا کم کر دیا ہے شہر بھر کے کچھ بازاروں میں بیوٹیفکیشن کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے تاجر اور شہری دونوں ہی پریشانی میں مبتلا ہیں کمشنر سرگودھا سے استدعا ہے کہ وہ فوری طور پر رمضان کے آخری عشرہ میں جن بازاروں میں کام جاری ہے عارضی طور پر اس کام کو روک دیا جائے اور یہاں پر صفائی کا نظام بہتر بنا کر تاجروں اور شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں کیونکہ سال بھر میں تاجروں کے لیے رمضان المبارک کا آخری عشرہ بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور یہاں پر اس آخری عشرہ میں تاجروں کی کمائی کا دارومدار ہوتا ہے مگر جس طرح بازاروں میں اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے اس سے یہ ثابت ہے کہ تاجروں کو اس سال عید سیزن لگانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔