واٹر سپلائیوں میں کلورینیٹر نصب نہ کرنے پر حکومت کی تشویش
واٹر سپلائیوں میں کلورینیٹر نصب نہ کرنے پر حکومت کی تشویش بلدیاتی اداروں اور متعلقہ محکموں سے اقدامات کی مفصل رپورٹ طلب کر لی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے سرکاری واٹر سپلائیوں میں کلورینیٹر نصب نہ کرنے پر حکومت نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں اور متعلقہ محکموں سے اب تک کیے گئے اقدامات کی مفصل رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ حکومت نے گزشتہ ماہ تمام سرکاری واٹر سپلائیوں سے صاف پانی کی فراہمی کیلئے کلورنیشن استعمال کرنے اور کلورنیٹر نصب کرنے کی ترجیح بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی، لیکن تا حال متعدد بلدیاتی اداروں کی جانب سے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی رپورٹ پر ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے اضلاع میں 31مارچ تک واٹر سپلائیوں میں کلورنیٹر نصب کرا کے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔