تین سرکاری شاپنگ پلازے خطرناک صورتحال اختیار کر گئے
تین سرکاری شاپنگ پلازے خطرناک صورتحال اختیار کر گئے بارشی پانی سے چھتیں کمزور ،دکانداروں کی اکھاڑ بچھاڑ نے بھی نقصان پہنچایا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی مبینہ ناقص حکمت عملی کے باعث شہر کے وسط میں بنائے گئے تین سرکاری شاپنگ پلازے عدم توجہی اور معیاد پوری ہونے کی وجہ سے خطرناک صورتحال اختیار کر تے جا رہے ہیں جس سے کسی وقت بھی سانحہ رونما ہو سکتا ہے ذرائع کے مطابق تیس سال سے زائد عرصہ قبل ادارے کی آمدن میں اضافہ کرنے کے ریونیو کے رقبہ پر بلاک5-2اور سبزی منڈی روڈ پرشیردل مارکیٹ کے نام سے تین سرکاری شاپنگ پلازے بنائے گئے تھے جن پر بلدیہ کی جانب سے توجہ نہ دینے کی وجہ سے بارشی پانی سے چھتیں کمزور ہو گئی ہیں اور دکانداروں کی جانب سے کی گئی اکھاڑ بچھاڑ نے بھی نقصان پہنچایا ہے جبکہ ان پلازوں کی معیاد بھی پوری ہونے کو ہے ، ضرور ت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر انتظامیہ اس جانب توجہ دے کر اقدامات اٹھائے۔