بڑا او چھوٹا گوشت دوسے تین سو روپے مہنگا فروخت

بڑا او چھوٹا گوشت دوسے تین سو روپے مہنگا فروخت

بڑا گوشت ہڈی والا 1200 روپے کلو بغیر ہڈی کے 1500 روپے کلو چھوٹا گوشت 1650 روپے کلو کی بجائے 2500 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عیدالفطر کی آمد کے حوالہ قصابوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی آشیرباد پر بڑے گوشت کی قیمت میں دو سو روپے کلو اور چھوٹے گوشت کی قیمت میں تین سو روپے کلو تک اضافہ کر کے صارفین سے لوٹ مار شروع کر دی جبکہ قصاب پہلے ہی گوشت سرکاری نرخوں کی بجائے من مرضی کے نرخوں سے فروخت کر کے انتظامیہ کی ریٹ کو چیلنج کئے ہوئے ہیں،شہر اور گردونواح میں قصابوں نے عیدالفطر کی آمد کے حوالہ سے بڑے گوشت کی قیمت میں دو سو روپے اور چھوٹے گوشت کی قیمت میں تین سو روپے کلو تک کا اضافہ کر کے صارفین سے لوٹ مار شروع کر دی جبکہ قصاب پہلے ہی بڑا گوشت 800 روپے کلو کی بجائے ہڈی والا 1200 روپے کلو بغیر ہڈی کے 1500 روپے کلو اور چھوٹا گوشت 1650 روپے کلو کی بجائے 2400 اور 2500 روپے کلو من مرضی کے نرخوں پر فروخت کر کے انتظامیہ کی ریٹ کو چیلنج کئے ہوئے تھے جنہوں نے عید کے موقع پر انتظامیہ کی آشیرباد پر بڑے گوشت میں دو سو روپے اور چھوٹے گوشت میں تین سو روپے تک کا اضافہ کر کے لوٹ مار کر بازار گرم کر رکھا ہے جس پر صارفین نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں