بیوی بچوں کوتشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نشہ کی حالت میں بیوی بچوں کوتشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
دھریمہ کی رہائشی سدرہ بی بی نے پویس کو بتایا کہ اس کا خاوند مبشر آئس کا نشہ کرتا ہے اور خرچہ بھی نہیں دیتا، جبکہ وہ محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پالتی ہے ، ملزم آئے روز مجھے اور جوان بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے گزشتہ روز بھی اس نے مار ا پیٹا جس پر اس نے بچوں کے ہمراہ ہمسائے کے گھر بھاگ کر جان بچائی جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔