سرگودھا،ایلومینائی ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب
سرگودھا،ایلومینائی ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریبوائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے اراکین سے حلف لیا اور انہیں مبارکباد دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا کے پہلے ایلومینائی ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب،وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے اراکین سے حلف لیا اور انہیں خصوصی مبارک باد دی۔ تقریب میں ایگزیکٹو ممبران نے بھی شرکت کی اور حلف لیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلف ایک امانت ہے جس کی ہر حال میں پاسداری کرنی چاہیے ۔کسی بھی تعلیمی ادارے بالخصوص یونیورسٹی میں ایلومینائی کا کردار بہت اہم ہوتا ہے جو ادارے کی تعمیر وترقی اس کی بہتری اور درپیش مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سرگودھا یونیورسٹی کی یہ خوش قسمتی ہے کہ اسے بہت اچھی ایسوسی ایشن ملی ہے جو ادارے کو استحکام دینے اور اس کا وقار بلند کرنے میں پیش پیش ہو گی۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ جب انہوں نے سرگودھا یونیورسٹی کاچارج سنبھالا تھا اس وقت ایلومینائی کی رجسٹرڈتعداد صرف 5ہزار تھی اور اب اس کی تعداد 50ہزار سے زائد ہے جب کہ ادارے سے فارغ التحصیل طالب علموں کی تعداد 5لاکھ ہے ۔ انہوں نے ایلومینائی ایسوسی ایشن سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ وقت گزرنے کے ساتھ اس کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کریں گے اور اس ایلومینائی آفس میں مزید جدت اور بہتری بھی لائیں گے۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے ایلومینائی کو خوش خبری دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایسوی ایشن کو باقاعدہ آفس بھی فراہم کر دیا ہے اور تمام ضروری وسائل بھی فراہم کر دئیے ہیں۔ حلف برداری کی تقریب سے نو منتخب صدر لیاقت علی، نائب صدر فیاض منہاس، جنرل سیکرٹری خالد محمود، جائنٹ سیکرٹری انصر عباس اور سیکرٹری اطلاعات عیتق الرحمان بھی تھے نو منتخب اراکین نے یونیورسٹی انتظامیہ بالخصوص وائس چانسلر کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ا نہیں اپنے ہر ممکنہ تعاون کا یقین بھی دالایا۔