بدنام زمانہ منشیات فروش قیصر گرفتار، 1 کلو 420 گرام چرس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران ایس ایچ او مڈھ رانجھا زاہد عبداﷲ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش قیصر کو گرفتارکر لیا۔
گرفتار منشیات فروش کے قبضہ سے 1 کلو 420 گرام چرس ،اور اسی طرح میلہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شہباز کو گرفتارکر لیا گرفتار منشیات فروش کے قبضہ سے 120 گرام آئس برآمد کر لی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوزاور انکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے ۔