درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنیوالا گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سات سالہ معصوم بچے کو درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنیوالا حجام قانون کی زد میں آ گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ بھابھڑہ کے رہائشی ناہید قمر کا بیٹا سات سالہ محمد احمد محلے کے حجام محمد ثقلین کے پاس بال کٹوانے گیا جہاں ملزم نے مبینہ طور پر اسے بد فعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور لوگوں کے آنے پر دوکان کھلی چھوڑ کربھاگ نکلا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا۔