ریسکیو 1122 سرگودہا عید الفطر کے موقع پر ہائی الرٹ رہے گی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ریسکیو 1122 نے عید الفطر کے حوالے ایمرجنسی پلان ترتیب دے دیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہرشاہ کے مطابق ریسکیو 1122 سرگودہا عید الفطر کے موقع پر ہائی الرٹ رہے گی اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
پلان کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر 26 ایمبولینسز ، 6 فائر بریگیڈ ، 3 ریسکیو وہیکلز اور 49 بائیک ایمبولینسز 500 ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ میڈیکل اور دیگر ایمرجنسی کور فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر کے معروف مقامات اور عیدگاہ پر تعینات کیے گیے ہیں جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور میڈیکل کور فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے اس کے علاوہ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 ہیلپ لائن پر فری کال کر کے مدد طلب کر سکتے ہیں۔