ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 60 گاڑی مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کے دوران ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر 60 گاڑی مالکان کے خلاف مقدمات درج اور 74 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا۔
اسی طرح چھ سو کے قریب گاڑیوں کے چالان کرکے بھاری جرمانے عائد کئے گئے جبکہ آٹھ گاڑیوں کے رومٹ پرمٹ منسوخ کر دیے گئے ۔ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو بڑی شاہراہوں پر چلنے والی ٹریفک کو رواں رکھنے اور کسی بھی خلاف ورزی پر فوری قانونی کاروائی عمل میں لائیں گی۔