پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے واساعملہ کی چھٹیاں منسوخ
پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے واساعملہ کی چھٹیاں منسوخ سیوریج اور پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے عملہ 24 گھنٹے تین شفٹ پر کام کریگا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایم ڈی واسا راؤ ابوبکر نے بتایا کہ عید الفطر کے ایام میں سیوریج کا نظام بہتر بنانے اور پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اس سلسلہ میں عملہ ان ایام میں فیلڈ اور دفاتر میں موجود رہے گا اور موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ کر کے اعلی افسران کو رپورٹ پیش کرے گا انہوں نے بتایا کہ سیوریج اور پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے عملہ 24 گھنٹے تین شفٹ پر کام کرے گا تمام آپریشنل عملہ کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں انہوں نے عملہ کو تمام سیوریج لائنوں کی ڈی سیلٹنگ اور مین ہول کی چیکنگ کو یقینی بنانے کسی بھی خراب یا کھلے مین ہول کی فوری طور پر مرمت کرانے کی ہدایات کی ہیں انہوں نے کہا کہ سستی اور غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی