عید کے اجتماعات کے اطراف موبائل سروس معطل رکھنے کی تجویز
عید کے اجتماعات کے اطراف موبائل سروس معطل رکھنے کی تجویزحکومت کی اجانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کیلئے عملدرآمد کیا جارہا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نماز عید کے دوران حساس شہروں میں عید کے اجتماعات کے اطراف صبح 7بجے سے 9بجے تک عارضی طور پر جیمرز کے ذریعے موبائل سروس معطل رکھنے کی تجویز زیر غور ہے ،ذرائع کے مطابق پاک افغان جنگ اور حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کیلئے عملدرآمد کیا جارہا ہے اور اسی سلسلہ میں ضلعی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ مناسب سمجھیں تو اپنے اضلاع میں عید کی نماز کی ادائیگی کے دوران جیمبرز کے ذریعے موبائل سروس بند رکھ سکتے ہیں ،اس حوالے سے دی گئی گائیڈلائن کے مطابق عملدرآمد کرنا ہوگا۔