جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،119 اشتہاری مجرم گرفتار
اے کیٹیگری کے 14، بی کیٹیگری کے 79 اور 26 عادی مجرمان کو پابند سلاسل کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 119 اشتہاری و عادی مجرمان گرفتار کر لئے گئے ،ترجمان ضلعی پولیس خرم اقبال کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابی سامنے آئی اورپولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 119 اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتار کر لیاگیا، گرفتار مجرمان میں سنگین جرائم میں ملوث اے کیٹیگری کے 14، بی کیٹیگری کے 79 اور 26 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا، جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ضلع کو جرائم سے پاک کرنے تک یہ کریک ڈاؤن بلاامتیاز جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اشتہاری مجرمان کے لیے سرگودھا میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔