ہمارے حکمران خزانے کو لٹا رہے ہیں ،عامر سلطان چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ حکومتیں ایسی پالیسیاں بناتی ہیں جس سے خزانے میں آمدن ہو مگر ہمارے حکمران خزانے سے لٹا رہے ہیں۔
اور ادھار لے کر ادارے بیچ کر ملک چلانے کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں جو مستقبل قریب میں پاکستان کے لیے بڑی مصیبتوں کا موجب بنے گا عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ ایسے منصوبے بند ہونے چاہیے جس سے سرکاری خزانے پر بوجھ بڑھے ۔