سہیل آفریدی کا میانوالی کے عوام شاندار استقبال کریں گے ،ولید اکبر
کندیاں (نمائندہ دنیا )ضلعی جنرل سیکرٹری میانوالی ولید اکبر خان روکھڑی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے متوقع دورہ میانوالی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانوالی کے عوام اپنے مہمان کا شاندار استقبال کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ میانوالی چیئرمین عمران خان کے جانثاروں کا شہر ہے اور یہاں کے لوگ اپنے قائد کے ساتھ ہمیشہ ثابت قدم کھڑے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی میانوالی آمد کے موقع پر یہاں کے غیرت مند، مہمان نواز، باشعور اور وفادار عوام بھرپور انداز میں ان کا استقبال کریں گے ۔ولید اکبر خان روکھڑی نے مزید کہا کہ میانوالی کی غیور عوام آج بھی عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے اور انہیں یقین ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا یہ دورہ میانوالی، کراچی اور لاہور کے دوروں کے ریکارڈ بھی توڑ دے گا۔انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ ابھی سے دورے کی تیاریاں شروع کر دیں تاکہ میانوالی اپنی روایت کے مطابق اپنے مہمان کا پرتپاک استقبال کر سکے ۔