گرجا گھروں اورکرسچین کالونیوں کی سکیورٹی سخت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کے موقع پرسرگودھا سمیت خوشاب ، میانوالی اور بھکر میں گرجا گھروں اورکرسچین کالونیوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔
گزشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے سول ایڈمنسٹریشن اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو فوری طور پرسکیورٹی کیلئے خصوصی دستے تعینات کرنے کا کہا گیا ہے جو ایسٹر کے اختتام تک اپنے فرائض سرانجام دینگے پولیس افسران کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر اپنے اپنے اضلاع کے سکیورٹی پلان کو از سر نو مرتب کرکے از خود ڈیوٹیوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیوں کو چیک کرنے کے بھی خصوصی انتظامات کریں۔