ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعدریٹائرڈ ہو گئے ۔
انہوں نے کمشنر سرگودہا ڈویڑن حافظ شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری سے الوداعی ملاقات کی۔ کمشنر سرگودہا نے شاہد حسین کی زرعی شعبے میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں نہایت محنت، دیانت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد حسین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے بھی ان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ضلع میں زرعی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے شاہد حسین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے کامیابی اور خوشیوں کی دعا کی۔ شاہد حسین نے بھی اپنے دورِ ملازمت کے دوران تعاون پر ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔