ڈیڑھ سال سے پنشن نہیں ملی وزیر اعلیٰ نوٹس لیں ،سابق ملازم

ڈیڑھ سال سے پنشن نہیں ملی وزیر اعلیٰ نوٹس لیں ،سابق ملازم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈیڑھ سال سے پنشن کے حصول کیلئے دفاتر میں ذلیل و خوار ہونے والے محکمہ ایکسائز کا سابق ملازم نذیر احمد نے دنیا فورم کے ذریعے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈیڑ ھ سال قبل محکمہ ایکسائز سرگودھا میں بطور کانسٹیبل ریٹارڈ ہوا۔

 تاہم محکمہ کے افسران بالخصوص کیشیئر کی ہٹ دھرمی کے باعث آج تک اس کا پنشن کیس درمیان میں ہی لٹکا ہوا ہے ، بہت منت سماجت کی مگر کاروائی نہیں ہوئی اب تو دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ جاؤ جہاں جانا ہے جس کو کہنا ہے کہہ لو ،مگر تمہاری پنشن فائل پر عملدرآمد نہیں ہو گا،دو مرتبہ ڈائریکٹر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے ساتھ ساتھ ڈی جی ایکسائز کی کھلی کچہری میں بھی درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، غربت کا یہ عالم ہے کہ کئی روز سے فاقہ کشی کر نے پر مجبور ہیں، عید بھی ایسے ہی گزار دی، شخص نے وزیر اعلی مریم نواز شریف سے نوٹس لے کر فوری عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں