پاک فوج ہماری ریڈ لائن اور ہمارا فخر ہے ،حمزہ خالد بھٹی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل سیکرٹری مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ونگ چوہدی حمزہ خالد بھٹی نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن اور ہمارا فخر ہے۔
جن کی بدولت آج پوری پاکستانی قوم سکھ کی نیند سو رہی ہے مگر بعض بد قسمت لوگ اپنی پاک فوج پر تنقید کرتے نہیں تھکتے اگر تنقید کرنے والے کھلی آنکھوں سے دیکھیں کہ اگر ہماری پاک فوج نہ ہوتی تو ہمارا انجام بھی فلسطین کے لوگوں کی طرح ہوتا اور ہمارے دشمن ہمیں کب کا مٹا چکے ہوتے پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک کی دفاع کے لیے کوشاں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم سے کئی گناہ بڑی طاقتیں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے سے کتراتی ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ دنیا کی سب سے بہترین فوج پاکستان کی فوج ہے ۔