انتظامیہ اورپیرا فورس کو سرگودھا کے چھابڑی ریڑھی والے تو نظر آتے مگر امیر نہیں ، شہری

انتظامیہ اورپیرا فورس کو سرگودھا  کے چھابڑی ریڑھی والے تو  نظر آتے مگر امیر نہیں ، شہری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہریوں کا کہنا ہے کہ اعلی انتظامیہ اورپیرا فورس کو سرگودھا کے چھابڑی ریڑھی والے تو نظر آتے ہیں۔

مگر ان کو ریلوے روڈاور سیشن روڈ پر دونوں طرف بڑی بڑی کاروں کے شوروم اور ورکشاپس نظر نہیں آتیں جنہوں نے دونوں سڑکوں پر مکمل قبضے کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا جام ہونا معمول بن کر رہ گیا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ پیرا فورس کی کاروائیاں صرف چھوٹے ریڑھی بانو اور دکانداروں تک محدود ہیں جبکہ بڑی ورک شاپوں پر ہاتھ ڈالتے ہوئے پیرا فورس بھی گھبراتی ہے لہذا کمشنر سرگودھا ڈپٹی کمشنر سرگودھا اس طرف توجہ دیں اور ان دونوں مصروف شاہراؤں سے تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے ورکشاب اور شوروم مالکان کو اپنی اپنی حدود میں کام کرنے اوراور پیرا فورس کو بلا امتیاز کاروائی کا پابند بنایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے بھی پورے ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں