قبضہ گروپ کی معذور معمر شخص کی زمین ہتھیانے کی کوشش

قبضہ گروپ کی معذور معمر شخص کی زمین ہتھیانے کی کوشش

انتقال ہمارے نام کروانے کے بہانے زبردستی انگوٹھے لگوا کر اراضی اپنے نام کروا لی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) قبضہ گروپ نے وراثتی زرعی زمین ہتھیانے کیلئے معذور معمر شخص اور سکے بھائی کا جینا محال کر دیا،نواحی چک آسیاں والا کے رہائشی اﷲ یار نے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے رجوع کرتے ہوئے تحریری طور پر آگاہ کیا کہ میں معذور اپاہج شخص ہوں میری اور میرے بھائی کی وراثتی و ملکیتی زمین تقریبا 17 ایکڑ ہے طاہر ظہور اور اسکے بھائی عامر ظہور آئے روز پرائیویٹ مسلح گن مینوں کے ہمراہ ہماری زمین پر آجاتے ہیں اور زبردستی ہماری ساری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں قبل ازیں افغانی اطہر خان کے ہمراہ ہمیں ڈرا دھمکا کر اراضی ریکارڈ سنٹر پر لے گئے اور ہماری وراثتی زمین کا انتقال ہمارے نام کروانے کے بہانے ہم سے زبردستی انگوٹھے لگوا کر 30 کنال اراضی اپنے نام منتقل کروا لی اور اب ہماری تمام زمین 17 ایکڑ پر بھی قابض ہونے کے درپہ ہیں جبکہ اگر ہم احتجاج کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو مقامی پولیس ہمیں ناجائز مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دیتی ہے ،سابقہ افسران کو بھی درخواستیں دیں لیکن تاحال کسی بھی قسم کی کاروائی عمل میں نہ آسکی ہے ،متاثرہ شخص نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں