کروڑوں روپے ضائع،ارلی چائلڈ ایجوکیشن کا پروگرام اہداف مکمل کرنے ناکام

کروڑوں روپے ضائع،ارلی چائلڈ ایجوکیشن کا پروگرام اہداف  مکمل  کرنے  ناکام

تزئین و آرائش کے ساتھ تعلیمی لوازمات پر دو، دو لاکھ خرچ، پچاس سے زائد سکولوں میں بچوں کی معمولی تعداد ہی داخل ہو سکی،درجنوں سکولوں میں داخلہ نہ ہو سکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کروڑوں روپے لگانے کے باوجود سرگودھا میں ارلی چائلڈ ایجوکیشن کا پروگرام مطلوبہ اہداف مکمل نہ کر سکا ، مجموعی صورتحال انتہائی مخدوش ہونے سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، ذرائع کے مطابق حکومت نے ابتدائی تعلیمی نظام کا ڈھانچہ تبدیل کرتے ہوئے سرگودھا کے 176سکولوں میں‘‘کچی’’ کلاس کیلئے الگ سے کمرے مختص کرکے ارلی چائلڈ ایجوکیشن کا منصوبہ شروع کیا جس کے تحت ڈپٹی ایجوکیشن افسران کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے ہر کمرے کی تزئین و آرائش کیساتھ ساتھ تعلیمی لوازمات پر دو، دو لاکھ روپے خرچ کئے گئے ، مجموعی طور پر ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز خرچ کرنے کے باوجود لگ بھگ پچاس سے زائد سکولوں میں بچوں کی معمولی تعداد ہی داخل ہو سکی اوردرجنوں سکولوں میں بچوں کے داخلہ کو یقینی نہیں بنایا جا سکا، ایجوکیشن حکام کے مطابق اس پروگرام میں اصلاحات کے بعد دوبارہ سے فعال کرنے کیلئے اقدامات شروع کئے گئے تاہم ابتدائی امور کا تعین سست روی کا شکار ہو کر رہ گیا ہے اور منصوبہ لگ بھگ ٹھپ ہوتا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں