شہر اور گردونواح میں بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر اور گردونواح میں بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ،تفصیل کے مطابق سرگودھا اور گردنواح میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔
آندھی کے باعث مواصلاتی نظام متاثر ہوا اور متعد د فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل رہی ، جبکہ جمعرات کا پورا دن بادل چھائے رہے ، جس کے باعث موسم پھر سے خوشگوار ہو گیا جبکہ محکمہ موسمیات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی موسم ابر آلود اور کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔