فلٹریشن پلانٹ کی بندش کے باعث ہزاروں گھرانوں کو مشکلات
فلٹریشن پلانٹ کی بندش کے باعث ہزاروں گھرانوں کو مشکلات دو ماہ گزر جانے کے باوجودپلانٹ کو نہ تو درست کیا اور نہ ہی متبادل انتظام کیا گیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) شہر کے پوش علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک اے میں فلٹریشن پلانٹ کی بندش کے باعث ہزاروں گھرانوں کو شدید مشکلات در پیش ہیں،این جی او کی جانب سے نصب کردہ اس فلٹریشن پلانٹ کو واسا کی طرف سے پانی کو مضرِ صحت قرار دے کر سیل کر دیا گیا تھا۔ جو دو ماہ گزر جانے کے باوجود مذکورہ پلانٹ کو نہ تو درست کیا گیا ہے اور نہ ہی متبادل انتظام فراہم کیا گیا ہے پانی کی عدم فراہمی کے باعث سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک اے ، بلاک ڈی، عزیز کالونی، بشیر کالونی اور یوسف پارک سمیت وسیع آبادیاں پینے کے صاف پانی سے محروم ہو کر رہ گئی ہیں ، شہری مجبوراً غیر معیاری اور آلودہ پانی استعمال کر رہے ہیں جس سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے ،انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔