پنجاب میں سکول 31 مارچ تک بند، خلاف ورزی پر کارروائی

پنجاب میں سکول 31 مارچ تک بند، خلاف ورزی پر کارروائی

پنجاب میں سکول 31 مارچ تک بند، خلاف ورزی پر کارروائی نجی سکول سیل، رجسٹریشن منسوخ، سرکاری عملے کی تنخواہیں روکنے کا بھی فیصلہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق کسی بھی نجی سکول کو کھلا پایا گیا تو اسے فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا اور اس کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جا سکتی ہے ۔ اس کے ساتھ ذمہ داران کو شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں گے ۔سرکاری سکولوں کے حوالے سے بھی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں اور واضح کیا گیا ہے کہ احکامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں اساتذہ اور ہیڈ ماسٹرز کی تنخواہیں روکی جا سکتی ہیں۔ محکمہ تعلیم نے اس معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے ۔محکمہ تعلیم کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔ تاکہ احکامات پر مکمل عمل کو یقینی بنایا جا سکے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں