بارش کے نالوں میں سیوریج کا پانی چھوڑ دیا گیا ،بدبو پھیل گئی

 بارش کے نالوں میں سیوریج کا پانی چھوڑ دیا گیا ،بدبو پھیل گئی

بارش کے نالوں میں سیوریج کا پانی چھوڑ دیا گیا ،بدبو پھیل گئی بدبو کی وجہ سے دوکانوں پر بیٹھنا مشکل ہو گیا ہے اور گاہک بھی کم آنے لگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع انتظامیہ کی جانب سے سٹی روڈ، گول چوک، کچہری بازار میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبے کے تحت بجلی انڈرگراؤنڈ کی گئی ہے اور بارش کے پانی کے لیے نالے تعمیر کیے جا رہے ہیں، تاہم واسا کی ہدایت پر بارش کے نالوں میں سیوریج کا پانی چھوڑ دیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے نالوں میں بدبو پھیل گئی اور تاجروں کے لیے کاروبار مشکل بن گیا ہے ۔تاجروں نے انتظامیہ کی اس لاپرواہی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ بدبو کی وجہ سے دوکانوں پر بیٹھنا مشکل ہو گیا ہے اور گاہک بھی کم آنے لگے ہیں۔ تاجروں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر سرگودھا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج لائن کو علیحدہ کیا جائے تاکہ بدبو ختم ہو اور لگائے گئے کروڑوں روپے ضائع نہ ہوں۔ اگر یہ مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو بیوٹیفکیشن پر کیے گئے سرمایہ کاری کے کروڑوں روپے ضائع ہو سکتے ہیں اور منصوبہ اپنی افادیت کھو دے گا اور شہر کی خوبصورتی اور کاروباری سرگرمیوں پر بھی منفی اثر پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں