پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے میگا پراجیکٹ کی منظوری

پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے میگا پراجیکٹ کی منظوری

پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے میگا پراجیکٹ کی منظوری 12ارب سیوریج سکیم کیلئے مختص، ڈسپوزل ورکس کو اپ گریڈ کیا جارہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایم ڈی واسا سرگودھاراؤ ابوبکر نے پریف بریفنگ کے دوران بتایا کہ شہر میں سیوریج اور پینے کے پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے چند ماہ قبل واسا کے قیام کے فوری بعد حکومت نے میگا پراجیکٹ کی منظوری دی جس پر بارہ ارب روپے سیوریج سکیم کے لئے مختص کئے ہیں پہلے مرحلہ میں ڈسپوزل ورکس کو اپ گریڈ کیا جارہاہے ،سوشل میڈیا میں اس حوالے سے غلط معلومات پر مبنی مواد شیئر کیا جا رہا ہے ،جس سے منصوبہ متاثر ہو سکتا ہے اور شہریوں میں بے چینی پیدا ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے انکوائری بھی کرائی گئی جو کہ درست ثابت نہیں ہوئی ہے۔ اس منصوبہ کی مد میں 90کروڑ جاری ہوچکے ہیں اوراس سال کے آخر تک چار ارب جاری ہو جائینگے۔ توقع ہے جون کے آخرتک میں لائنز بچھا دی جائے گی،یہ منصوبہ2050 ء تک آبادی اور رقبہ کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے دریائے چناب سے پانی لانے کے میگا پراجیکٹ حوالے سے اقدامات اتھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں پیپر ورک شروع ہے جس پر 22ارب روپے لاگت آئے گی۔ اگر کسی شہری کو منصوبہ سے متعلق کوئی شکایت ہو براہ راست مجھ سے رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں