پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

پولیس کی کارروائی، ملزم  گرفتار، اسلحہ برآمد

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار، سب انسپکٹر جنید احمد تارڑ اور ان کی ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران لقمان کے رہائشی عنایت اللہ نامی شخص کو حراست میں لیا گیا، جس کے قبضہ سے 3 عدد نٹ (رائفل) اور 3عدد رائفل برآمد کر لی گئیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں