خاتون کے اغواء کا مقدمہ درج

خاتون کے اغواء کا مقدمہ درج

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)خاتون کے اغواء کا مقدمہ درج، پولیس کی تلاش جاری۔ تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود چک 24 موڑ سے ایک خاتون کے اغواء کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق چک 24 موڑ کی رہائشی شمائلہ نامی خاتون دوائی لینے کی غرض سے لوکل بس کے ذریعے سرگودھا گئی، تاہم وہ واپس گھر نہ پہنچ سکی۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔متاثرہ خاتون کے خاوند جاوید اختر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء برائے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں اور خاتون کی بازیابی کے لیے تلاش کا عمل تیز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں