بھاگٹانوالہ ،چوری کی وارداتوں میں اضافہ، پانچ شہری لٹ گئے

بھاگٹانوالہ ،چوری کی وارداتوں میں اضافہ، پانچ شہری لٹ گئے

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، پانچ شہری لٹ گئے ۔ تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

 جہاں نامعلوم چوروں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مزید پانچ شہریوں کو لوٹ لیا۔چک 69 جنوبی کے رہائشی شاہد عباس کے باڑے سے 60 ہزار روپے مالیت کی بکری چرا لی گئی۔ اسی طرح چک 71 جنوبی کے ذیشان طاہر کے قیمتی کبوتر اور اصیل مرغے ، جن کی مالیت تقریباً 1 لاکھ 90 ہزار روپے بتائی جاتی ہے ، چوری کر لیے گئے ۔علاوہ ازیں مانگنی کے رہائشی عمران کے گھر سے نامعلوم چور 50 ہزار روپے نقدی، ایک تولہ سونا اور 50 ہزار روپے مالیت کے سلے اور ان سلے کپڑے لے اڑے ۔ گلشن کالونی میں غلام مرتضیٰ کے گھر سے 7 تولہ طلائی زیورات، جبکہ نقدی تقریباً 8 لاکھ روپے ہے ، چرا لیے گئے ۔مزید برآں نیلم پارک کے رہائشی عمر حیات کی موٹر پمپ اور سولر پمپ، جن کی مجموعی مالیت 52 ہزار 200 روپے بنتی ہے ، بھی چوری کر لیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں