غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن
میانوالی (نامہ نگار) شہر میں غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
اس سلسلے میں ایس ڈی او پیرا جاوید سرور نے پیرا فورس کے ہمراہ مختلف بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں کی اچانک چیکنگ کی۔کارروائی کے دوران دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ غیر قانونی اور نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی فروخت سے اجتناب کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ٹیم نے متعدد دکانوں کا معائنہ کیا۔ اور قوانین کی خلاف ورزی پر وارننگ بھی جاری کی۔