اسسٹنٹ کمشنر کاپٹرول کی ممکنہ قلت اور غیر قانونی نان کسٹم سگریٹ کی فروخت کی روک تھام کے سلسلے میں تفصیلی دورہ
میانوالی (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال نے تحصیل بھر میں پیٹرول کی ممکنہ قلت اور غیر قانونی نان کسٹم سگریٹ کی فروخت کی روک تھام کے سلسلے میں تفصیلی دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کر کے وہاں پیٹرول کی دستیابی اور فروخت کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے پیڑول پمپ مالکان کو سخت ہدایت کی کہ پیٹرول کی بلا تعطل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر پیٹرول کی فراہمی میں کوئی دشواری نہ ہو۔