شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تھانہ کندیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد

شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے  تھانہ کندیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد

کندیاں(نمائندہ دنیا )ڈی پی او میانوالی کی کندیاں کے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تھانہ کندیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے مطابق آئی جی پنجاب عبد الکریم اور آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان کی ہدایات پر ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے تھانہ کندیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں مقامی شہریوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔

کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او میانوالی نے شہریوں کے مسائل کو انتہائی توجہ اور سنجیدگی سے سنا اور موقع پر ہی متعدد درخواستوں پر فوری احکامات جاری کیے ۔ باقی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو مقررہ وقت میں کاروائی مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں