محلے دار کے کمسن بچوں کو ہراساں کرنیوالے شخص کے خلاف مقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محلے دار کے کمسن بچوں کو ہراساں کرنیوالے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
45جنوبی میں عبدالستار نے محلے دار حسن علی کے بچون آٹھ سالہ ابیہا،پانچ سالہ تحریم فاطمہ اور تین سالہ رومان جو کہ چیز لینے آئے ہوئے تھے کو پکڑ کر ہراساں کرنا شروع کر دیا اور ورثاء کے پہنچنے پر فرار ہو گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ۔