غیر قانونی پٹرول بیچنے کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 کروڑ کا تیل ضبط

 غیر قانونی پٹرول بیچنے کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 کروڑ کا تیل ضبط

غیر قانونی پٹرول بیچنے کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 کروڑ کا تیل ضبطاسسٹنٹ کمشنر خوشاب تحصیل بھر میں چھاپہ مار کارروائیاں تیز کر دیں

خوشاب (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب جہانزیب حسین لابر کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چودھری ضیاء اللہ نے تحصیل بھر میں پٹرول پمپوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں تیز کر دیں۔گزشتہ روز کی گئی کارروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر تین کروڑ روپے مالیت کا پٹرول اور ڈیزل بحقِ سرکار ضبط کر لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپ انتظامیہ کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ پٹرول اور ڈیزل کی غیر قانونی فروخت اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں