خو شاب :ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کی فول پروف سکیورٹی

 خو شاب :ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کی فول پروف سکیورٹی

خو شاب :ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کی فول پروف سکیورٹیڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب اور ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ نے گرجا گھروں کا دورہ کیا

خوشاب (نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لا بر اور ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ایسٹر 2026 اور گڈ فرائی ڈے کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے مسیحی برادری کے ساتھ ایسٹر کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ڈی پی او نے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری پورے ملک میں آزادی سے اپنے مذہبی تہوار مناتی ہے ، اسی سلسلے میں ضلع بھر کے تمام گرجا گھروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے تاکہ مسیحی برادری بلا خوف و خطر ایسٹر کی تقریبات میں حصہ لے سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں