اوورچارجنگ اور مہنگائی ، عوام پریشان، انتظامیہ خاموش

اوورچارجنگ اور مہنگائی ، عوام پریشان، انتظامیہ خاموش

اوورچارجنگ اور مہنگائی ، عوام پریشان، انتظامیہ خاموشسبزیوں اور پھلوں کے نرخ بھی سرکاری ریٹس سے کہیں زیادہ وصول کیے جا رہے

کلورکوٹ (نمائندہ دنیا)کلورکوٹ میں ایل پی جی گیس اور پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں میں من مانی اضافے اور اوورچارجنگ کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔شہر میں ایل پی جی گیس 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے ، جبکہ اوگرا کی جانب سے اس کا مقررہ ریٹ 304 روپے فی کلو بتایا جاتا ہے ۔ اسی طرح 11 کلو گیس سلنڈر جو سرکاری طور پر 3600 روپے کا مقرر ہے ، مارکیٹ میں 4500 سے 5000 روپے تک فروخت ہو رہا ہے ۔سبزیوں اور پھلوں کے نرخ بھی سرکاری ریٹس سے کہیں زیادہ وصول کیے جا رہے ہیں۔ ٹماٹر، جس کا سرکاری ریٹ 70 روپے فی کلو ہے ، مارکیٹ میں 100 سے 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ سبز مرچ بھی سرکاری نرخ 60 روپے فی پاؤ کے بجائے 80 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام موجود نہیں اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔دوسری جانب گیس دکانداروں اور سبزی فروشوں کا موقف ہے کہ انہیں بھی مال مہنگا ملتا ہے ، جس کی وجہ سے وہ مناسب منافع کے ساتھ فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں